ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کشمیر یونیورسٹی نے 7-8 جنوری کو ہونے والے امتحانات ملتوی کئے

کشمیر یونیورسٹی نے 7-8 جنوری کو ہونے والے امتحانات ملتوی کئے

Fri, 06 Jan 2017 23:33:44  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر یونیورسٹی نے وادی میں برف باری کے پیش نظر کل اور پرسوں منعقد کئے جانے والی تمام امتحانات ملتوی کر دئے ہیں۔یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سات اور آٹھ جنوری کو منعقد کئے جانے والی کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملتوی کئے گئے امتحانات کے لئے نئے تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خراب موسم کو دیکھتے ہوئے دو دن تک کلاسیں معطل رہیں گی،مسلسل چوتھے دن بھاری برف باری کی وجہ سے آج کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہوئی،ساتھ ہی سرینگر-جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے اور ہوائی ٹریفک کے معطل رہنے کی وجہ سے وادی کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا۔
 


Share: